سه‌شنبه, مارس 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں پاکستان کی اجازت سے اسلامی شدت پسند آزاد گھومتے ہیں:سابقہ...

بلوچستان میں پاکستان کی اجازت سے اسلامی شدت پسند آزاد گھومتے ہیں:سابقہ امریکی سینٹر لیری پریسلر

ہمگام نیوز:-سابقہ امریکی سینٹر لیری پریسلر نے امریکی اخبار دی ہل ( THE HILL) میں لکھے گئے ایک مضمون میں کہا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کی بہ نسبت پاکستان سے زیادہ پریشان ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین اسلامی شدت پسندوں کو پنا دے رہا ہے اور یہ دہشتگرد پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کو بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کی اجازت سے بلوچستان میں دہشتگرد آزاد گھومتے ہیں اور ایٹمی ہتیھار ان کی پہنچ سے دور نہیں، یہ خوف ناک حقیقت ہماری نیندیں حرام کرنے کے لیے کافی ہے۔ یاد رہے کہ افغان جنگ کے دوران سینیٹر لیری پریسلر نے سینیٹ سے ایک ذیلی قانون منظور کرایا تھا(جو کہ پریسلر ترمیم کے نام سے مشہور ہوا تھا)جس کے تحت امریکی صدر کو امداد کے نئے وعدے سے قبل پاکستان کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی بابت ہر سال ایک توثیقی سند کانگریس میں جمع کرانا لازمی تھی لیکن سینیٹر لیری پریسلر کے مطابق پنٹاگون میں موجود جرنلوں نے پاکستان کو امداد دینے کے نئےطریقے تلاش کیے جس کی وجہ سے قانون پاکستان کی جوہری پروگرام کو روکھنے میں ناکام رہا۔ سینیٹر نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں کہ اب پاکستان متعلق امریکہ کی پالیسی میں واضح تبدیلی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز