جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں خسرہ سے تین ہلاکتیں

بلوچستان میں خسرہ سے تین ہلاکتیں

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں خسرہ سے کم از کم دو بچے اور ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہو گئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات کو دو بچوں اور ایک سترہ سالہ لڑکی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اہلکار نے بتایا کہ ژوب میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے اور مزید 23 بچے اس کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ژوب کی یونین کونسل برک والا میں خسرہ کی رپورٹ ملنے پر محکمہ صحت نے فوری طور پر آٹھ ویکسی نیشن اور ایک میڈیکل ٹیم کو متاثرہ علاقے روانہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، علاقے کے تحصیل دار نے 13 نومبر کو خسرہ کے متعدد کیس رپورٹ کیے تھے لیکن حکام ہلاکتوں کے بعد ایکشن میں آئے۔

صوبے میں آخری انسداد خسرہ مہم اپریل میں چلائی گئی تھی۔ اُس وقت حکومت نے صوبے بھر میں تقریباً پانچ لاکھ بچوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز