جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، عورت...

بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، عورت فاونڈیشن کی سالانہ رپورٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان میں سال 2014 کے دوران خواتین پر تشدد کی صورتحال کی سالانہ رپورٹ جاری ، 2013کی نسبت میں 2014 خواتین پر تشدد کے و اقعات میں اضافہ ہوا۔عورت فاونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق 2013میں خواتین پر تشددکے151واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ سال 2014 کے دوران خواتین پر تشدد کے 187واقعات رپورٹ ہوئے، 2014بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں بھی اضافہ نظر آیا، 2013 کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے 45واقعات کی نسبت 2014میں اس نوعیت کے 75واقعات رپورٹ ہوئے، 2014 میں بلوچستان میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 21خواتین نے خود کشی کی، خواتین کے اغواءکے چھ، جنسی زیادتی کے چار اور تیزاب پھینکے جانے کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز