جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان کی آزادی خطے کی امن و ترقی کے لئے لازمی ہے:...

بلوچستان کی آزادی خطے کی امن و ترقی کے لئے لازمی ہے: بی جی پی

دہلی ( ہمگام نیوز)پاکستان ایک ظالم اور انسانی حقوق کا مجرم ملک ہے جو بلوچوں پر اُس کے قبضے سے لیکر آج تک برابر زیادتیاں کررہا ہے۔ایک طرف وہ بلوچوں کے قومی وسائل لوٹ کراپنی زندگی برقرار رکھے ہوئے ہے دوسری طرف بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے گھناونے منصوبے پرکاربند ہے۔پوری مہذب دنیا کی یہ خواہش ہوگی کہ بلوچ پاکستانی بربریت کا منہ تهوڑ جواب دیکر ان کی ظلم کے سامنے سینہ سپر رہیں کیونکہ پاکستان ہرایک ظالم ریاست کی طرح اپنے منطقی انجام بربادی کی طرف رواں دواں ہے۔ وہ اپنے داخلی انتشار،ڈبل اسٹنڈرڈ پالیسیوں اور بلوچ تحریک آزادی کی وجہ سے اندر سےٹوٹ پھوٹ کا شکارہوکر اب بے سکت هوچکا هے۔ان خیالات کا اظہار بی جی پی کےترجمان انیل بالونی نےریڈیو گوانک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اُنھوں نے کہاکہ پاکستان مصنوعی سانسیں لیکراپنی وجود برقرار رکھے ہوئے ہے وہ جهوٹ کے سہارے زنده هے۔بلوچستان کے ممکنہ آزادی پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی جی پی کے ترجمان نے کہ اب بلوچستان کی آزادی خواب نہیں ایک حقیفت هے جسے روکنا پاکستانی بگهوڑوں کے بس سے باهر هوچکا هے۔اُنھوں نے یقیقن دلایا کہ هم انڈین اور همارا بچہ بچہ بلوچ آزادی کے تحریک کے ساتھ هے هم سب کو ایک ساتھ ملکر بلوچ تحریک آزادی کی جنگ لڑنی هوگی کیونکہ آزاد بلوچستان نہ صرف بلوچوں کے وجود کا مسلہ بن کر اُنکی ضرورت ہے بلکہ یہ ہماری اورپوری دنیا کے اُمنگوں کے عین مطابق ہے۔ایک آزاد سیکولر اورجمہوری ریاست بلوچستان خطےکے امن و ترقی ودنیا میں دہشتگردی کےخاتمے کیلئے لالزمی ہوچکا ہے۔آخرمیں اُنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ قیادت وقت و حالات کے تقاضوں کو بہترمحسوس کرکے مشترک و متحد جد وجہد کی راہیں تلاش کریں تاکہ اُنھیں دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں آسانی ہو اور وہ اپنی رنجیدہ قوم کو جلدازجلد آزادی دلاسکیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز