پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان کےشہر پنجگورمیں قابض فورسزنے3بلوچ فرزند جبری طوراغواکردیا

بلوچستان کےشہر پنجگورمیں قابض فورسزنے3بلوچ فرزند جبری طوراغواکردیا

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور پروم کے علاقے گواش اور جاہئین سے دو بچے حراست بعدلاپتہ ، تفصیلات کے مطابق کل بروز پیر کو قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے پروم سے اکرام ولد قدیر ساکن گواش اورآج پندرہ سالہ ادریس ولد صدیق ساکن جاہئین ساکن پروم کوحراست میں لے کر جبری طور اغوا کردیا ۔
اطلاعات ہے کہ اکرام بلوچ کو ان کے گھر پر جبکہ ادریس کو ان کے کھیتوں سے فوج نے اٹھا کر اغوا کردیاہے۔
اسی طرح پنجگورکے علاقے پروم کلکشان میں قابض پنجابی فورسز نے ایک گھر پر حملہ کرکے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور اغوا کردیاجس کی شناخت نواب ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ۔
جبکہ پنجگور پولیس نے فائرنگ کرکے دکاندار کوقتل کردیا۔
گذشتہ روز وشبود پنجگور مین پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت منیر ولد عثمان کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز