جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان کےعلاقوں سے طالبان کو مدد پہنچ رہاہے: تامس میک اینرنی

بلوچستان کےعلاقوں سے طالبان کو مدد پہنچ رہاہے: تامس میک اینرنی

واشنگٹن (ہمگام نیوز)امریکی ائیر فورس کے سابقہ وائس اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف لیفٹینٹ جنرل تامس میک اینرنی نےامریکی چینل فاکس نیوز سے افغانستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج کی ناکامی کی واحد وجہ پاکستان کو قرار دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ ہم افغانستان میں جنگ ہار رہے ہیں تو لیفٹینٹ جنرل میک اینرنی نے جواب دیا کہ فقط ایک لفظ پاکستان !۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ سولہ سالوں سے طالبان کو مدد کررہا ہے۔ جب صدر جارج بش کی طرف سے پاکستانیوں سے پوچھا گیا کہ تم ہمارے ساتھ ہو یا ہمارے خلاف تب انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کبھی بھی ہمارے ساتھ نہیں تھے، اب ہمیں اس حقیقت کو ماننا ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل نے کہا بلوچستان کے شہروں سے طالبان کے لیے پیسے جمع کیے جاتے ہیں اور لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین بھی سپورٹ کررہا ہے جہاں پاکستان اور چین سی پیک منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ہمیں پاکستان کو ملنے والے امریکی سپورٹ اور مالی امداد روکنا چاہیے ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ بالکل ہمیں پاکستان کو ملنے والی امداد روکنے کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں فضائی حملے کرنے ہونگے جہاں پر پاکستان طالبان کو تربیت دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنرل تامس میک اینرنی ان 87 سابقہ امریکی جنرلوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2016 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز