جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے طول و عرض میں آپریشن جاری ہے۔بی این ایم

بلوچستان کے طول و عرض میں آپریشن جاری ہے۔بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں آپریشن جاری ہے۔ آج کولواہ کے کئی علاقوں اور ضلع کیچ کے بالگتر اور گہبن و کلاتک میں آپریشن میں کئی لوگوں کو اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا۔ گھروں کو جلایا گیا اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ فورسز کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ چوروں و ڈکیتوں کی طرح مختلف علاقوں میں گھس کر مال مویشی و دوسری قیمی سامان اور اشیاء خورد و نوش کو لوٹ کر بلوچوں کو فاقہ پر مجبور کر رہی ہیں۔گہبن میں دو کمسن بچوں سترہ سالہ یاسر سکنہ میرانی ڈیم اور پندرہ سالہ سعیم کوفورسزنے دوران سفر اغوا کیا ہے۔ جب کہ کولواہ سے سلیم، غلام جان، بختیار، محراب، حمید، نور بخش، واحد، ایوب، غلام رسول، شعیب، الیاس، امین، عارف، حسن، مراد، حکیم، یعقوب اور نثار جبکہ بالگتر سے مول جان ولد آدم، نادل ولد جمال، سیٹھ اسحاق ولد نصیب، ملا حنیف ولد میا مراد جان اور سخی داد ولد شمبے کو اُٹھا کر لاپتہ کیا گیا ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جو نام نہاد ترقی اور چین پاکستان اقتصادی رہداری (سی پیک) کے راستے میں آتے ہیں۔ یہاں سے مقامی اکثریتی آبادی کو پہلے ہی ہجرت پر مجبور کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ آبادی بھی آپریشن اور بمباری کی زد میں ہے۔ ریا ست کسی بھی طرح سے بلوچوں کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان پر جبری قبضہ کے بعد بلوچستان ایک کالونی ہی رہ گیا، جبکہ ہندوستان سے آئے مہاجرین جنہوں نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دیں آج ان کی تنظیم ایم کیو ایم بھی مجبور ہو کر کہہ رہی ہے کہ ہم نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کرکے غلطی کی ہے۔ انہوں نے انسانیت اور نظریہ پاکستان و وطن دوستی کے نام پر قربانیاں دیں ۔ جو پاکستان کے بانی کہلاتے ہیں۔آج یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔ پاکستان بنانے والے پاکستان سے اُکتا گئے ہیں۔ پاکستان اور امن دو متضاد شئے ہیں۔ اِن میں ایک کو ختم ہونا ہے۔ پاکستان میں تمام قوم سندھی پشتون اپنی جداگانہ شناخت کیلئے جد و جہد کریں۔ اِس خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کو قومیتوں کے بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اس طرح جنوبی ایشیاء میں امن کو خوش آمدید کہا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر پاکستان دہشت گردوں کی پرورش میں اضافہ کرتا جائیگااور دنیا بالخصوص ایشیا بارود کا ایک ڈھیر بن جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز