جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے مسئلہ کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے: امریکی کانگریس مین...

بلوچستان کے مسئلہ کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے: امریکی کانگریس مین ڈانا رورابیکر

لندن (ہمگام نیوز)فری بلوچستان مومنٹ کے وفد کی امریکی کانگریس مین ڈانا رورابیکر سے ملاقات، امریکی فارن پالیسی، اسلامی شدت پسندی اور بلوچستان پر تفصیلی بات چیت۔
لندن میں فری بلوچستان مومنٹ اور خان قلات سلیمان داود کی امریکی کانگریس مین ڈانا رورابیکر سے تفصیلی ملاقات میں وفد نے امریکی خارجہ پالیسی، اسلامی شدت پسندی اور بلوچستان پر بات چیت کی۔ ڈانا رورابیکر نے برطانیہ دورے کے دوران ویکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے علاوہ بہت سے دیگر سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے بلوچ رہنما حیربیار مری کا پیغام بھی امریکی کانگریس مین کو دیا۔
ملاقات کے دوران فری بلوچستان موومنٹ کے وفد اور میر سلیمان داؤد نے اس بات پر زور دیا کہ افغان معاملے پر امریکی نقطہ نظر اور امریکی پالیسی جیو پالیٹیکل لحاظ سے واضح ہونا چاہیے کیونکہ کئی دہائیوں سے امریکہ افغان جنگ میں اصل دشمن پاکستان کے کردار کو نظر انداز کررہا ہے۔ پاکستان ہی وہ ملک ہے جو کہ داعش، طالبان اور مختلف دہشت گردوں کو تربیت، پیسے اور دیگر سہولت فراہم کررہا ہے۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنی خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی اور پاکستان پر زور ڈالے گی وہ ایسے گروہوں کی سرپرستی اور مدد و تعاون بند کرے جو کئی دہائیوں سے افغانستان میں بد امنی پیلا رہے ہیں۔
وفد نے ڈانا رورابیکر کو بتایا کہ اچانک افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی ایک سیکورٹی خلا پیدا کرے گا جس کا فائدہ پاکستان اور اس کی پیدا کردہ مذہبی دہشتگروں کو ہوگا۔
انہوں نے کہا امریکہ کو بلوچ، سندھی ، پشتون اور دیگر سیکولر اقوام کی مدد کرنا چاہیے جو پاکستانی ریاست سے اپنی آزادی چاہتے ہیں۔
وفد نے کہا کہ بلوچ ، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کردوں کی طرح امریکہ اور دیگر مہذب دنیا کے فطری اتحاد ہیں کیونکہ بلوچ قوم اور مہذب دنیا کے درمیان بہت سےاقدار یکساں ہیں۔
وفد نے کہا کہ گوادر میں چین کی موجودگی اور اس کی توسیع پسندانہ عزائم بلوچ شناخت کیلئے ایک خطرہ ہے۔ اس بلوچ دشمن منصوبوں سے بلوچ قوم کا کوئی تعلق نہیں اور ساتھ ساتھ خطے میں چین کی موجودگی امریکی مفادات کےلیے دائمی خطرہ ہے۔
فری بلوچستان موومنٹ کی وفد نے ڈانا رورابیکر کو بلوچستان میں پاکستانی فوج کی طرف سے ڈہائے گئے مظالم سے آگاہ کیا اور بلوچ معاملے کو امریکہ سمیت دیگر ممالک میں اجاگر کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔.

آزاد بلوچستان کے حامی، امریکی کانگریس مین ڈانا رورابیکر نے وفد سے کہا کہ وہ بلوچ معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ فری بلوچستان موومنٹ کی ڈیلی گیشن نے بلوچ تحریک کے ساتھ ہمدردی جتانے اور بلوچ معاملے کو اٹھانے پر ڈانا رورابیکر کا شکریہ ادا کیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز