جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان:1226 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

بلوچستان:1226 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان حکومت نے اپنی مکمل تفصیلات جمع کرانےمیں ناکامی پر 1226 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ویلفیئر تنظیموں کی رجسٹریشن کرنے والے محکمہ صنعت نے این جی اوز کے اکاؤنٹس، ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ اور دوسری متعلقہ معلومات مانگی تھیں۔

تاہم، یہ تنظیمیں مقررہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہیں۔

ادھر، محکمہ سماجی بہبود نے 1228 این جی اوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکاؤنٹس اور فنڈنگ کی تفصیلات طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز