پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریں بلوچ آزادی کے حصول کے لئے تحریک آزادی کے ساتھ ہمگام...

بلوچ آزادی کے حصول کے لئے تحریک آزادی کے ساتھ ہمگام بنیں۔ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پربلوچ شہدائے آزادی کوبھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے دیئے گئے شٹر داﺅن ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکریں ترجمان نے اپیل میں تاجر برادری انجمن تاجران دیگر تاجر تنظیموںسمیت ٹیچر ایسوسی ایشن لیکچرر ایسوسی ایشن اور دیگر اساتذہ تنظیمو ںسے اور بھی درخواست کی ہے کہ وہ 13نومبر کے شہداءکے دن کے مناسبت سے ہڑتال میں تعاون کرکے تعلیمی تجارتی مالیاتی اور تمام کاروباری مراکز بند رکھیں ترجمان نے کہاکہ 13نومبر شہدائے آزادی کے مشن کے ساتھ نہ صرف یکجہتی کا دن ہے بلکہ آزادی کی جدوجہد سے وابسطگی کا تجدید عہد ہے بلوچ عوام آزادی کے قربان گا ہ پر جان نچاور کرنے والے قومی سپوتوں کویکسوئی اور حوصلہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کریں اگرچہ بلوچ شہداءآج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن ان کی فکر و فلسفہ بطور وراثت موجود ہے 13نومبر ایک تاریخی دن ہے جب انگریز سامراج نے بلوچ ریاستی امور کے سربراہ شہید محراب خان اور ان کے ساتھیوں کو شہید کرکے بلوچ وطن پر قبضہ جمایا اور اسی تسلسل کو لے کر بلوچ شہداءنے بے پناہ خون بہاتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کو ایندھن دیکر صبر آزمااور کھٹن جدوجہد کے ساتھ قومی آزادی کے موقف پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے بلوچ قوم کا دنیا میں ایک باوقار مقام بنایا جس کے ثمرات آج بلوچ تحریک آزادی کی بین الاقوامی پذیرائی کی صورت میں موجود ہے ترجمان نے کہاکہ آج بلوچ تحریک آزادی ریاست اور ان کے کاسہ لیس قوتوں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں بلوچ فرزندوں نے تحریک میں نشیب فراز اور سردی گرمی کے سخت تریں مر حلوں کو طے کرکے ریاست کے تمام حربوں کو ناکام و کمزور کردیا ہے بلوچ عوام کو چاہیے کہ وہ آزادی کی جدوجہد اپنی بھر پور شمولیت ممکن بنائیں ہر ایک کو چاہیے کہ تحریک میں اپنے حصہ کا مشعل جلائے اپنی کوششوں اور صلاحیتوں کو شامل کریں شہداءکو یاد کرنے کا مقصد اور تقاضا ءبھی یہی ہے کہ بلوچ آزادی کے حصول کے لئے تحریک آزادی کے ساتھ ہمگام بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز