پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا سیلف فنانس سیٹس کے خلاف احتجاج

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا سیلف فنانس سیٹس کے خلاف احتجاج

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج صوبہ کا واحدگورنمنٹ میڈیکل کالج ہے جو کہ صوبہ کے غریب طلباءو طالبات کیلئے تعلیم کا زریعہ ہے جس میں سیلف فنانس سیٹس ا علان کرنا صوبہ کے غریب طلباءوطالبات کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے جس کے خلاف روذ اول سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی احتجاج کرتا آرہا ہے اور جو کہ سیلف فنانس سیٹوں کے خاتمے تک جاری رہے گا جس کے خلاف آج اپنا حق پر احتجاج کر کے کالج کا گیٹ بند کیا تھا تو انتظامیہ نے پولیس کے ہھتکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس پر لاٹھی چارج کی جس کی بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پرزور مذمت کرتاہے۔ترجمان نے اور کہا کہ پہلے بالائی طبقہ بذریعہ سفارش داخلہ حاصل کررہے تھے اور اب اسے قانونی شکل دینے کی کوشش کرتے ہوئے سیلف فنانس پہ رکھا ہے جس سے غریب طلباءو طالبات کبھی بھی رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ بولان میڈیکل کالج میں سیلف فنانس سیٹوں کی اعلان نہ صرف بالائی طبقے کا حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ صوبہ کے غریب طلباءوطالبات کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سیٹوں پر جلد از جلد نوٹس لیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز