پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچ ریپبلکن گارڈنے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچ ریپبلکن گارڈنے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے لہڑی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کےے اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈکے سرمچاروں نے پانچ اکتوبر کی صبح سات بجے لہڑی کے قریب فورسز کے اہلکاروں پر اس وقت گھات لگاکر حملہ کیا جب وہ چوکی کے قریب جال لگاکر بٹیروں کا شکار کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 3اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے فورسز کے اہلکاروں کی 2جی تھری اور ایک کلاشنکوف بھی قبضے میں لے لی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز