پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں :تامل یوتھ آرگنائزیشن

بلوچ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں :تامل یوتھ آرگنائزیشن

یوم بلوچ شہداءکے موقع پر تمام بلوچ شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں: تامل یوتھ آرگنائزیشن کا بلوچ قوم کے نام پیغام
تامل یوتھ آرگنائیزیشن نے ناروے سے بلوچ قوم کے نام یوم شہداءبلوچستان کے مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم 13 نومبر کے دن اپنے ان شہداءکا دن منارہا ہے جنہوں نے اپنی قیمتی زندگیاں اپنے قوم کی فلاح و آزادی اور مادر وطن کے حفاظت کیلئے قربان کردیں۔بلوچ قوم نے اپنے شہداءکیلئے 13 نومبر کا دن چنا ہے تاکہ اس دن ان شہداءکو یاد کیا جائے جو آزادی کے جنگ میں برطانیہ ، پاکستان اور ایران کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔بلوچ قوم نے پاکستانی دباو اور دہشتگردی و دھمکیوں کے باوجود شہداءکا دن نا صرف پورے بلوچستان بلکہ کراچی اور بیرونی ممالک میں انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا ۔ ہم تامل ایلام دل کے اتاہ گہرائیوں سے بلوچ قوم کے اس جرات و بہادری اور اپنے شہداءکے ورثے کو زندہ رکھنے کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں ۔
ہم تامل ایلام قوم جو بلوچوں کی طرح قابض اور نوآبادیاتی قوتوں کے خلاف طویل جدوجہد کی تاریخ رکھتے ہیں شہداءکے اس عظیم دن کے موقع پربلوچ قوم کیلئے اپنی نیک خواہشات اور یکجہتی کا پیغام بھیجتے ہیں ۔ہم تامل قوم اور بلوچ دونوں اپنے عظیم شہداءکا دن اسی نومبر کے مہینے میں مناتے ہیں اور انہی مقدس دنوں میں ہم دونوں اقوام اپنے شہداءکے بنائے ہوئے رستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ہم دونوں اقوام کی آزادی و برابری کی یہ جنگ قابضوں کے مظالم اور رکاوٹوں کے باوجود تب تک جاری رہے گی جب تک کے ہم اپنا منزل نہیں پاتے ۔ شہداءکی یہ قربانی اس امر کا اظہار ہے کہ ہماری قربانیاں ، مخلصی ، ہمت اور نا قابلِ سمجھوتہ منشاءو مرضی صرف اپنے مظلوم عوام کی آزادی کیلئے ہے اور کسی چیز کیلئے نہیں ۔تامل ایلام اور بلوچوں کی جدوجہد باہم انتہائی یکسانیت رکھتے ہیں اور اسی طرح ہم دونوں کے قابضوں کے آپس میں مضبوط گٹھ جوڑ ہے ۔ تہذیب دریائے سندھ سے جڑنے والی ہماری قدیم ترین تاریخ ہماری یکساں تاریخی پس منظر اور بھائی چارے کا غماز ہے ۔ ہم تامل ایلام قوم عظیم بلوچ شہداءکے ساتھ ساتھ اپنے تمام بلوچ بہن بھائیوں سے اپنے محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہم دونوں کے عظیم شہیدوں ، ہیروز کے قربانیوں اور قومی جدوجہد کے وراثت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم تامل ایلام قوم بلوچ قومی آزادی کے تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور ہم تب تک یہ حمایت جاری رکھیں گے جب تک کہ آزاد بلوچستان اور تامل ایلام معرضِ وجود میں نہیں آتے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز