پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچ شہداآنےوالےنسلو​ں کیلئے مشعل راہ ہے،:بی ایس ایف

بلوچ شہداآنےوالےنسلو​ں کیلئے مشعل راہ ہے،:بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈینس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہید امیر بخش سگار شہید بی بی زامربلوچ شہید ڈاکٹر منان بلوچ سمیت ان کے ساتھی شہداء کو بلوچ قومی تحریک میں رہنمایانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ محاذ آزادی پر ان کی قومی خدمات قابل ستائش اورتحریک آزادی کے لئے ان کی کوششیں سنگ میل ہے وہ سرگرم قومی جہد کار تھیں۔ ان کی بے وقت جسمانی جدائی قومی تحریک کے لئے المیہ سے کم نہیں ان کی فکر و عمل و کردار بلوچ قوم کا اثاثہ ہے جو آنے والے بلوچ نسلوں کے لئے مشعل راہ کی مانند ہے ترجمان نے کہاکہ شہداء نے تحریک آزادی کو اپنے گران قدر قربانیوں اور محنت وصلاحیت سے ایندھن دیتے ہوئے منظم اور متحرک سمت دی ایسے سرگرم اور متحرک رہنمایان تاریخ کے ستارے پر ہمیشہ زندہ رہیں گے جنھوں نے اپنی صلاحیتیوں کا بہتریں استعمال کرتے ہوئے بلوچ مخالف سوچ کو بے حوصلہ کردیا تھا ۔ راجی سنگر کے ایسے رہنماوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ترجمان نے کہاکہ شہداء جدوجہد آخری فتح کے علمبردار رہے بلوچ شہداء ہر مصائب کا خندہ پیشانی سے سامنا کرتے ہوئے زندگیاں داؤ پر لگاکر قومی جدوجہد کا زیست بن گئے انہوں نے اپنے لہو اور قربانیوں سے آزادی کے جدوجہد کو ایندھن دی ترجمان نے کہاکہ شہداء نے جبری الحاق کو بلوچ قومی مسئلہ کا بنیادی محرک قرار دیتے ہوئے ریاست اور ان کے کاسہ لیس پارٹیوں کے پارلیمانی موقف کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی مسئلہ مخصوص انتظامی حقوق اور ریاستی مراعات و پیکجز کانہیں شہداء نے اس تاریخی و زمینی حقیقت کو لے کرقومی غلامی کے خاتمہ کو آزادی کا نعم البدل اور حاصل و صول قرار دیا ترجمان نے کہاکہ آزادی کے لئے جاری جدوجہد میں شہداء کا خون اور لاتعداد قربانیاں شامل ہے ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گے اگر چہ جدوجہد آزادی مختلف نشیب و فراز سے گزر کر اس مرحلے کو طے کیا ہے جو یقیناًفیصلہ کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز