جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچ قومی جہد کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے...

بلوچ قومی جہد کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے : بلوچستان پیپلز پارٹی

لندن( ہمگام نیوز) بلوچ قومی جہد کو اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم پہلے کی نسبت آج کیوں دن بدن افرادی قوت کے حوالے سے کم ہوتے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار بلوچستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحیم بندوئی نے گذشتہ روز لندن میں تیرہ نومبر یوم شہداء بلوچ کی مناسب سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ آج ہمیں اس بات پہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم پہلے کی نسبت آج کیونکر افرادی قوت کے حوالے سے دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں ، یہ ایک لمحہ فکریہ ہے جس پہ ہم سب کو مل بیٹھ کر سوچناہوگا ، انہوں نے کہا آج جس ضرورت اس امر کہ بلوچ قومی کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا کیونکہ آج بلوچ قومی جہد کو مختلف اطراف سے مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری جہد دنیا کی بدلتی ہوئی حالات اور تقاضوں سے ہم آہنگ نظر نہیں آرہا ہے ، انہوں نے شہداء بلوچ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا ، جنہوں نے گل زمین کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز