سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںبلوچ مزاحمت اور پاکستان کی بوکھلاہٹ

بلوچ مزاحمت اور پاکستان کی بوکھلاہٹ

ہمگام رپورٹ
پاکستان کی سول و عسکری قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے چین کو ضمانت دی تھی کہ وہ گوادر سمیت بلوچستان میں مسلح بلوچ مزاحمت کو کنٹرول کرئے گا اور اس روٹ کو کامیابی سے چلائیں گے جس کے لیے سرنڈر کے لیے بھی چین نے پاکستان کو بھاری رقم دیا تھا،پاکستان نے چین اور اپنی سول سوسائٹی کوغلط گائیڈکی کہ چند لوگوں کے سرنڈر ہونے سے بلوچ قومی جدوجہد ختم ہوچکاہے لیکن اس کے برعکس حالیہ عرصے میں مختلف بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے گوادر میں پہ در پہ حملوں نے پاکستان کی تمام باتوں کو غلط ثابت کیا، ایک موثر روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں انکشافات کیا ہے کہ حکومتی بلند وبانگ دعوؤں کے باوجودسی پیک منصوبے کی کامیابی کی راہ میں اب بھی بے شمار رکاوٹیں ہیں،ذرائع کے مطابق پاکستانی دروغ گوئی اور رویہ اور بلوچ مزاحمت سے تنگ آکر چین نے اس منصوبہ کے لیے متبادل روٹس پر کام شروع کیا ہے، جن میں کاشغر جموں دہلی روٹ بھی شامل ہے اس حوالے سے چین بھارت سے مسلسل رابطے میں ہے اور بھارتی وزیر اعظم سے چینی قیادت دوبار مل بھی چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز