پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مشکے میں کالج پہ قائم ایف سی کیمپ پر دو راکٹ فائر کیے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنہ کرنا پڑا ۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

جبکہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سر مچاروں نے کشمور کے علاقے راناگوٹھ کے مقام پر رانا پور گیس فیلڈ سے پنجاپ جانے والی اٹھارہ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا اس کے علاوہ شکار پور کے علاقے ابدال گوٹھ میں قادر پور گیس فیلڈ سے اندونی سند ھ جانے والی سولہ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ کاروئیاں بلوچ سر زمین سے قابض ریاستی فورسز کے انخلا تک جاری رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز