جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج مشکے میں ریاستی فورسز پر چار مقامات پر حملے کئے جس میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے شیرگی کے مقام پر ایف سی کی دو ویگو گاڈیوں کو نشانہ بنایا، ایک گاڈی راکٹ لگنے سے تباہ ہوا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوئے ہیں ، دوسری گاڈی کو فائرنگ سے نقصان اور سوار افراد ہلاک و زخمی ہوئے ، نوکجو میں فورسز کی گاڈی پر فائرنگ سے گاڈی کو نقصان اور دو اہلکا ر ہلاک ہوئے ، لڑو کے مقام پر پیدل گشتی ٹیم پر دو جگہوں پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا ۔کل مند میں ایف سی کے کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، خاران میں بلوچ ورنا آرمی نے پچھلے سال ہمارے دو واقعات کو جنہیں ہم نے وقتی طور حکمت عملی کیمطابق قبول نہیں کی تھی کو قبول کرکے ہمارے تنظیم میں مداخلت کی ہے ، یہی تنظیم کچھ دنوں سے بلوچ تاجروں کو فون کرکے بھتّہ لینے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے جو بلوچ سرمچاروں کو بدنام کرنے کی ایک مذموم سازش ہے ایسی تنظیم کا بلوچ آزادی کی تحریک سے کوئی سروکار نہیں ہوسکتا جو دوسروں کی کارروائیاں اپنے نام کرے ، اسی طرح پچھلے مہینے گوادر میں ایک مخبر کو مارنے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کی ہے،جسے بی ایل ایف کے سر مچاروں نے ٹارگٹ کیا تھا، مزکورہ تنظیمیں دوسروں کی کارروائیاں قبول کرکے بلوچ عوام میں بے چینی کی فضا قائم کر نے سے گریز کریں ۔

 جبکہ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج بروز جمعرات پنجگور کے علاقے زنڈین کور میں پاکستان آرمی کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او کے کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کہ نتیجے میں کانوائے میں شامل ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ پانچ اہلکار مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ انکی جنگ آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز