جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے حیروخ میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے بم حملہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ حملے میں چوکی کا ایک بڑا حصّہ بھی تباہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں کنواں نمبر 7 اور 17کی مشترکہ 16۱نچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا اور کنواں نمبر 3 کی گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں تینوں کنووں سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ جمعہ کو بی آر اے کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں قابض پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ کو راکٹوں، گرینیڈ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ ہماری جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیگی۔

جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل رات مشکے ہمارے سرمچاروں نے تنک ایف سی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔بیسیمہ ناگ میں ایف ڈبلیو او کے لیے تیل لے جانے والی ٹرالر کو ناگ میں سر چشمہ کے مقام پر ڈیزل سمیت جلا دیا۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز