جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سرمچاروں نے سوئی گیس فیلڈ پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس سے متعدد راکٹ پلانٹ کے اندر گر کر پھٹ گئے جس کے نتیجے میں پلانٹ کے بیرل میں آگ بھڑک اٹھی اور اسے شدید نقصان پہنچا تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایئرپورٹ روڈ کے قریب فورسزکی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی گزشتہ روز مشکے کے علاقے ملاش بند فورسز کے خالی مورچہ میں مائنز نصب کررکھی تھی جیسے ہی اہلکار وہاں پر پہنچاجس میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مشکے کے علاقے کھندڈی میں فورسز کے کانوائے کو سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر ایک ٹرک کو نقصان پہنچایا جس سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا۔ کیچ کے علاقے ڈنڈار میں مادگےِ موڑ پہ سیکورٹی فورسز کے قافلے کی سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں پر حملہ ایک ہلاک دو زخمی۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز