پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلیں

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلیں

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے ہفتہ کے روز ڈیربگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پیرتھل کے مقام پر قابض فورسز کے کشتی ٹیم پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوئے اس کے علاوہ پیرکوہ میں کنواں نمبر سترہ سے گیس پلائٹ جانے والی سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیا جس میں پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو اوکے تلار میں کیمپ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر صبح8 بجے سرمچاروں نے راکٹوں،خور کار ہتھیاروں،ایل ایم جی اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔10 بجے اِن کی مدد کو آنے والی سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کو تلار اور بیری کے درمیان سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کیا جس میں فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کر نا پڑا ہے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز