جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)یونائیٹڈ بلوچ فرنٹ کے ترجمان مو سی سربازنے کہا ہے کہ گزشتہ شب دالبندین میں ریلو ے ٹر یک کو ہمارے سر مچاروں نے دھما کہ خیز مواد سے اڑایا اورہم ر یا ست کی تمام تنصیبات کو نشانہ بنا تے رہیں گے اس کے علا وہ گز شتہ روز کو ئٹہ وحدت کالونی میں سر کا ری اہلکا ر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا دونوں واقعا ت کی ذمہ داری ہما ری تنظیم قبول کر تی ہے یہ با ت انہوں نے جمعہ کی شب سیٹلا ئٹ فون پر بتا ئی تر جمان نے مزید کہا کہ بلوچ دشمنی میں پا ئے جا نے والے کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جا ئے گا ۔

جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر گوادر میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ گوادرمیں زیارتء سنگ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے 3 گاڑیوں کو تباہ کیا 13 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی،ترجمان نے کہا گوادر میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک بیرونی و اندرونی سرمایہ کاروں نے اگر گوادر سمیت مقبوضہ بلوچستان کے کسی بھی علاقہ کا رخ کیا تو اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔مادریں وطن کی آزادی تک ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز