جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبلوچ نسل کشی پر خاموشی انسانی اقدار کی منافی ہے ، بی...

بلوچ نسل کشی پر خاموشی انسانی اقدار کی منافی ہے ، بی آر پی

ناروے(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی ناروے چیپٹر کے صدر فاروق بلوچ نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں ریاستی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی جانب سے افغانستان میں بلوچ مہاجرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کی تحفظ کے چیمپئن ریاستوں اور تنظیموں پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو بے یار و مددگار چھوڑنا اور ان کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنا انسانی اقدار کی منافی کرتا ہے۔ انھوں نے نو ستمبر کو افغانستان کے علاقے سپین بولدک میں بگٹی بلوچ پناہ گزینوں پر حملے اور اس کے نتیجے میں پائند خان بگٹی کی شہادت پر ان کو خراج تحسین پیش کی۔ انھوں نے کزن کی شہادت پر بی آر پی ڈیرہ بگٹی کے صدر ریاض گل بگٹی اور بی آر پی سوئٹزلینڈ چیپٹر کے صدر شیرباز بگٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی جانب سے بلوچ جہدکاروں کے لواحقین کو نشانہ بنانا اور دوسرے مظالم بلوچ تحریک میں متحرک جہدکاروں کو قومی جدوجہد سے دستبردار کرانے میں ناکام رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز