شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا عالمی اداروں سے نوٹس کی اپیل

بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا عالمی اداروں سے نوٹس کی اپیل


کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ 06کتوبر2014 کو فورسز نے مشکے کے علاقے کندی کے گردنواں کو محاصرہ میں رکھ کرچادر و چار دیواری کی نقدس کو پامال کرتے ہوئے فورسز نے سول آبادی پرگولے مارٹر داغے جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے جس میں 36سالہ خیر بخش ولد دلشاد، 10سالہ گل ناز ولد خیر بخش اور جاوید ولد نکم اور خیر بخش کی زرجہ متحرمہ فیروزہ سیمت سات سالہ بیٹی زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے بلوچ آبادی کو مسخ کرنے کی عمل میں تیزی آچکی ہیں۔فورسز کو مکمل آزادی حاصل ہیں بلوچ چادر و چار دیواری کی نقدس کو پامال کرنے اور سول آبادی کو تشدد کو بنایا جارہا ہیں۔ا قوام متحدہ ،یورپی یونین سمیت تمام عالمی ادارے اپنی خاموشی کو توڑ دے اور بلوچستان کی اِس سنگین حالات کا جائزہ لے کر اپنا عملی کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز