جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبنکاک کے مندر میں دھماکا، 27 ہلاک

بنکاک کے مندر میں دھماکا، 27 ہلاک

بنکاک(ہمگام نیوز) بنکاک میں پیر کو ایک مندر میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے۔

‘دی نیشن’ ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 تک جاپہنچی ہے جن میں کم از کم تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

تھائی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر چین اور تائیوان سے آنے والے سیاح ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے رپورٹر کے مطابق بم دھماکے کے بعد متعدد افراد کے جسم کے حصے اراوان مندر کے اردگرد موجود ہیں۔

اراوان مندر ہندوؤں کا مشہور مندر ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد عبادت کے لیے آتے ہیں۔

پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز