چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںبولان میڈیکل کالج میں تعمیراتی کاموں میں غفلت کا نوٹس لیا جائے،...

بولان میڈیکل کالج میں تعمیراتی کاموں میں غفلت کا نوٹس لیا جائے، بی سیک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے صدر صلاح الدین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں تعمیراتی کاموں میں غفلت کا پوری طور پر نوٹس لیا جائے۔بولان میڈیکل کالج میں جاری تعمیراتی کاموں میں کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ٹھیکیدار اور ایس ڈی او کو اس کے خلاف نوٹس لینے کا کہا گیا لیکن ٹھیکیدار اور ایس ڈی او حیلہ بہانہ سے کام لے رہے ہیں اور اپنی من مانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کام انتہائی سست روی کا شکار ہیں ۔گذشتہ ایک سال سے کام اپنے نیم تکمیلی حصے تک نہ پہنچ سکے ہیں جس سے طلبا کو شدید زہنی مشکلات کا سامنا ہے۔ہاسٹل میں تعمیراتی کاموں میں ایسے ناقص مٹیریل کا استعمال کیا جارہا ہے جو کسی بھی وقت ہاسٹل میں رہائش پزیر طلبا کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہاسٹل کی بلڈنگ کا پچھلے دوسالوں سے معیادختم ہوچکا ہے جوکہ رہائش کرنے کے قابل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو رہائش کرنے کیلئے تین سو کمروں پر مشتمل دو ہاسٹلوں کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ تمام رپیئرنگ کے کام اپنے پہلی کی شکل سے ابترصورتحال اختیار کرچکے ہیں۔اس سے قبل بھی صوبائی حکام کو متوجہ کرنے کیلئے بارہا اخباری بیانات اور دیگر زرائع کا استعمال کیا لیکن صوبائی حکومت نوٹس لینے سے قاصر رہا ۔صوبائی حکومت کی خاموشی سے کرپٹ مافیہ کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ کالج میں حکومت کی طرف سے طلباء کی سہولیات کیلئے منظور کردہ دس ٹی وی اور کثیر تعداد میں وئیل چیئر کرسیاں ٹھیکیدار نے کلرک مافیہ میں بندر بانٹ کردی گئی۔دس ہاسٹلوں میں صرف دو ٹی وی ہال فنکشنل ہیں اور باقی ہاسٹلوں کیلئے منظورہ کردہ ٹی وی کلرک اپنی زاتی آسائشو ں کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ آخر میں چیف جسٹس ہائیکورٹ بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان اورصوبائی وزیر صحت سے اپیل کی گئی ہے کہ ان تمام بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقی کمیٹی تشکیل دے کر ملوث عناصر کو کڑی سزا دیں۔بصورت دیکر اگر ٹھیکیدارکو اختتامی بِل ادا کردیا گیا تو صوبائی حکام کو اس کے ذمہ ٹھہرا کر اس کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز