پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبولان میڈیکل کالج میں سہولیات کا فقدان ہے:بلوچ اسٹوڑنٹس ایکشن کمیٹی

بولان میڈیکل کالج میں سہولیات کا فقدان ہے:بلوچ اسٹوڑنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی ایم سی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ہارون بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں سہولیات کا فقدان ہے،خاص کر ہاسٹلز میں بہت سے سہولیات نہ ہو نے کی وجہ سے طلباء کو ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ دنوں سے ہاسٹل میں ویٹر کی کمی ہے اس جانب بار بار انتظامیہ کو متوجہ کیا گیا ہے لیکن انتظامیہ ایسے چیزوں پر بالکل توجہ نہیں دے رہا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ ہاسٹلوں میں پانی کی بھی کمی ہے اور بار بار پانی ختم ہو جاتی ہے۔ان تمام مسئلوں کے لیئے آواز اٹھا کر ہاسٹل وارڈن سمیت کالج انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود مسئلوں کا حل نہ ہونا اس سے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ہماری باتوں سنجیدہ نہ لے کر ان مسئلوں کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ انتظامیہ کے رویہ طلباء کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بار پھر کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیکرٹری محکمہ صحت سے گزارش کرتے ہیں وہ ان مسئلوں کو جلد از جلد حل کریں تاکہ طلباء بغیر کسی مشکلات کے آسانی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز