جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں بولان کے علاقے مٹھڑی میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے...

بولان کے علاقے مٹھڑی میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے اور لیویز کا کہنا ہے کہ حملے میں مقامی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کی تین خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔

اب تک کسی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز