جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبھارت اور متحدہ عرب امارت 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں...

بھارت اور متحدہ عرب امارت 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں گے

ابوظہبی(ویب ڈیسک)بھارت اور متحدہ عرب امارات ایٹمی توانائی ،فوجی آلات اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت کئی منصوبوں کیلئے 75 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کریں گے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات دو روزہ دورے کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک 75 ارب ڈالر مالیت کا فنڈ قائم کریں گے ۔ یہ فنڈ بھارت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ، ایٹمی توانائی ،فوجی سازو سامان ٗ خلائی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خرچ کیا جائے گا۔بھارتی وزیر اعظم کے مطابقعرب امارات کے امیر نے دہشت گردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز