جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبینکاک دھماکہ کیس میں پاکستانی سمیت تین افراد گرفتار

بینکاک دھماکہ کیس میں پاکستانی سمیت تین افراد گرفتار

کولالمپور(ہمگام نیوز) ملائشیا میں پولیس حکام نے گزشتہ ماہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ایک پاکستانی اور دو ملائشین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس چیف خالد ابوبکر کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ روز قبل حراست میں لیا گیا تھا اور وہ تفتیش میں معاونت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بینکاک میں ایراون مندر پر ہونے والے بم حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تھائی پولیس نے بھی دو افراد کو گرفتار کیا ہیں اور انھیں تیسرے شخص کی تلاش ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق چین کے علاقے سنکیانگ سے ہے۔

خالد ابوبر نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ تین مشتبہ افراد میں ایک پاکستانی، ایک ملائشین مرد اور ایک ملائشین خاتون شامل ہیں، جنھیں تھائی حکام کی جانب سے اطلاع دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان مشتنہ افراد کو تھائی لینڈ منتقل نہیں کیا جائے گا کیونکہ فی الحال ملائشین پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔

انھوں نے ان افراد کی حراست کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

یاد رہے کہ 17 اگست کو ایراون مندر میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ یا فرد نے قبول نہیں کی تھی تاہم تھائی حکام نے اس کا الزام ایک نیٹ ورک پر عائد کیا تھا جس میں غیرملکی بھی شامل تھے۔

گذشتہ ہفتے تھائی حکام نے ایک 27 سالہ شخص عبدلستائر عبدالرحمان عرف ایشان کے وارنٹ گرفتار بھی جاری کیے تھے جن کا تعلق سنکیانگ سے ہے۔

ان کے بارے اطلاعات ہیں کہ وہ بم دھماکے سے ایک روز قبل بنگلہ دیش چلے گئے تھے اور پولیس کو شبہ ہے کہ وہ اس بم دھماکے میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ تھائی حکام نے بم دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جن میں آدام کرادگ اور سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے چینی شہری یوسفو مریلی شامل ہیں۔

آدام کرادگ کا تعلق کس ملک سے ہے تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز