شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبی۔ایل۔ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی۔ایل۔ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ   (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے جمعرات کی شام آواران دراسکی میں فورسز کی چوکی پر سنائپر رائفل سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا جمعرات ہی کے روز آواران کے علاقے مالار میں مچھی کے مقام پر فورسز کو2 باردوی سرنگوں سے نشانا بنا کر 5اہلکاروں کو ہلاک کیا سرمچاروں نے فورسز کے مورچہ کے ساتھ باردوی سرنگ نصب کی تھی جس کی زد میں آ کر2 اہلکار ہلاک ہوئے اس مورچے کو قافلے کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا فورسز کا قافلہ دوسری بارودی سرنگ کی زد میں آیاجس سے ان کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے بدھ کے روز مشکے کھندڈی میں ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے رمضان ولد پیر داد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیاگزشتہ دنوں آواران تیرتیج سے سرور ولد جلیل سکنہ نوکجو مشکے کو سرمچاروں نے گرفتار کیاتھا دوران تفتیش اس نے فورسز کے ساتھ بلوچ قوم کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاجسے بعد میں موت کی سزا دے دی گئی یہ دونوں کارندے نیشنل پارٹی کے رہنماء علی حیدر کی سربرائی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ میں شامل تھے جن کو نشان عبرت بنایا گیاترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم فورسز کی چوکیوں ‘قافلوں اور مخبروں سے دور رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز