سه‌شنبه, آوریل 23, 2024
Homeخبریںبی آر ایس او تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔بی...

بی آر ایس او تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کاجنرل باڈی اجلاس 06-11-2014کو تربت میں منعقد ہوا ۔ جس کے مہمانِ خاص سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے۔اجلاس کا آغاز شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔جنرل باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیرِ بحث رہے جن میں نئے کابینہ کی تشکیل بھی شامل تھی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج بلوچ قوم کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے تحریک نے بلوچ طلبہ کو شعوری تعلیم کا درس دیا ہے جسے دھوکے میں رکھنا شاہد ممکن نہیں ، اکیسوی صدی غلام قوموں کی آزادی کی صدی ہے اور بلوچ قوم کی آزادی یقینی ہے ہمارے شہدا ء نے اپنے لہو سے بلوچ سرزمین کی آزادی کو یقینی بنا دیا ہے اب کوئی طاقت بلوچ قوم کو غلام نہیں رکھ سکتی ۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے سیکیولر معاشرے کو مذہبی رنگ دیکرمسخ کیا جا رہا ہے ، تعلیمی مسائل کا امبار ہے انسانی حقو ق کی صورتِ حال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے ، بلوچ گلزمین میں نئے پالیسی کے تحت فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دی جارہی ہے ، بلوچ طالب علموں کو تعلیم جیسی نعمت سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ایسے میں بی آر ایس اوکے تمام طالب علم جہد کاروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کو موبالائز کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقوں سے استعمال کرکہ دشمن کے عزائم و حکمت عملیوں کو خاک میں ملا دیں۔آخر میں الیکشن کے ذریعے نیا کابینہ تشکیل دیا گیا جس میں تربت زون کے صدر حسین بلوچ،نائب صدراحمدبلوچ، جونیئر نائب صدربانک مہر بلوچ، جنرل سیکرٹری قمبر بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بانک شاری بلوچ، فائینینس سیکر ٹری عامر بلوچ اور انفارمیشن سیکرٹری مہراب بلوچ منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز