چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںبی آر ایس او کا جرمن حکمران جماعت کے ڈپٹی چیئرمین سے...

بی آر ایس او کا جرمن حکمران جماعت کے ڈپٹی چیئرمین سے ملاقات

برلن (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے میڈیا نمائندوں کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جرمنی میں بی آر ایس او کے کارکن انس بلوچ نے ارمن شٹ سے ملاقات کی جو کہ حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں چیئرمین اور سی ڈی یو جرمنی کے ڈپٹی چیئرمین ہیں۔
ملاقات میں بی آر ایس او کے کارکن انس بلوچ نے بلوچستان کی بگھڑتی ہوئی صورتِ حال پر حکمران جماعت کے نمائندے کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکار ہائے روز بلوچ نوجوانوں کے اغواہ ومسخ شدہ لاشیں پھینکنے و بلوچ آبادیوں پر آپریش اورعام آبادیوں پربمباری کرنے پر عمل پیرا ہیں۔

بی آر ایس او کے کارکن نے جرمن وزیر کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریاست اپنی تمام تر توائنایاں بلوچ قوم کو زیر کرنے میں صرف کر رہی ہے ایسا دن بلوچستان میں نہیں گزرتا جہاں فوجی آپریشن نہیں ہورہے ہوں۔ اور اسی ظلم و جبر کہ بناء پر بہت سے لوگ مجبور ہو کر نقل مکانی کر کے دوسرے شہروں میں آباد ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نے افغانستان میں پناہ لی ہوئی ہیں جنہیں وہاں بھی پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکارنشانہ بناتے آرہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے نمائندے نے بی آر ایس او کے کارکن کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں ہونے والی بدترین مظالم کو اپنے پارٹی کے اعلٰی عہدیدار و پارلیمنٹ کے نمائندوں کے سامنے اجاگر کریں گے۔ جبکہ ارمن لاشٹ نے بی آر ایس او کے کارکن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکی توجہ اس طرف مبذول کرائی تا کہ وہ اس مسئلے کو اجاگر کرسکیں۔ آخر میں انس بلوچ نے حکمران جماعت کے نمائندے کو بلوچ مسنگ پرسنز اور مسخ شدہ لاشوں کے اعداد و شمار سے بی اگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز