پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی آر ایس او ہوشاب زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

بی آر ایس او ہوشاب زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی آر ایس او ہوشاب زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدار ت مرکزی کمیٹی کے رکن ہوشاب میں معقد ہوا۔ اجلاس میں شہیدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔زونل باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیرِ بحث رہے جن میں نئے کابینہ کی تشکیل بھی شامل تھی۔ اجلاس سے بی آر ایس او کے مر کزی کمیٹی کے رکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات بلوچ قوم کے حق میں ہیں اگر ہم آپسی اختلافات بُھلا کر اپنی پوری توجہ ایک مقصدکی طرف مبذول کریں تو صورتِ حال مختلف ہو سکتی ہے لیکن ہم اپنی تمام تر انرجی دشمن کے بجائے اپنوں کے خلاف استعمال کرنے میں مصروف ہیں جس سے تحریک کو شدید نقصان ہو ر ہا ہے اب بھی کچھ نہیں بگھڑا اگر ہم نیک نیتی سے اپنے سارے اختلافات بُھلا کر دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔اجلاس سے بی آر ایس او کے کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں داعش کی موجودگی کو رد نہیں کیا جا سکتا اگر بلوچ قوم نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کیا تو ہمیں تحریک کو لائق نقصانات بگتنے کے لیے تیار رہنا پڑے گاکیونکہ جس طرح ریاست اپنی تمام تر مشینری کے ساتھ بلوچ قوم میں انتشار پھلارہا ہے اور بلوچستان میں مذہبی رجحانا ت کو تقویت دے رہا ہے اور داعش کی بلوچستا ن میں موجودگی بہت سے نئے مسائل کڑی کر سکتی ہے ۔اگر ہم نے اپنے مثبت پروپگنڈے سے ریاست کے اصلی چہرے کو دنیا کے سامنے پیش نہ کیا تو یہ ہماری بد نصیبی ہوگی کیونکہ موجودہ حالات بلوچ قوم کی آزادی کے حق میں ہیں بلوچ قوم خاص کر بلوچ لیڈروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بین القوامی برادری کو یہ باور کرانا ہوگی کہ بلوچ گلزمین پہ پاکستان کس طرح مذہبی دہشتگردی کو کمک کرتے ہوئے بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہا ہے۔اجلاس کے آخر میں الیکشن کے ذریعے نئے کابینہ کو تشکیل دیا گیا جس میں ہوشاب زون کے صدر شے حق بلوچ، نائب صدر بانک سازین بلوچ، جنرل سیکرٹری جیہند بلوچ منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز