جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں بی آر اے نے مختلف واقعات ذمہ داری قبول کر لی

بی آر اے نے مختلف واقعات ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ،ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پرراکٹ لانچروں اورخودکارہتھیاروں سے حملہ کرکے سیکورٹی فورسز کے دواہلکاروں کوہلاک اورتین کوزخمی کردیااس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی شہرمیں واقع فورسز کے قلعے کوبی ایم 12راکٹوں سے نشانہ بنایاکچھ گولے قلعے کے اندرگرے ہماری اطلاعات کے مطابق ایک درجن کے قریب اہلکارہلاک ہوئے یہ کارروائیاں آواران میں بے گناہ بلوچوں کی بڑی تعدادمیں شہادتوں کی رد عمل میں کیاگیاریاست نے طے کیاہے کہ بلوچ قوم کی لاشوں پرنام نہاد اقتصادی راہداری بنائی جائیگی لیکن ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ جب تک ایک بھی سرمچارزندہ ہو توریاست کی یہ خواب کبھی بھی پورانہیں ہونے دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز