پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی آر اے نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی آر اے نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند، آپسی کان میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ ادھر کولواہ کے علاقے بولار میں سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے ایک کافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ راکٹوں کی زد میں آکر دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ جبکہ کولواہ حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کی بھی مدد حاصل رہی۔آج شام کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں کنواں نمبر 17اور 20کی لوٹی گیس فیلڈ کو جانے والی سولہ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا۔سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انکی کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز