پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی آر پی کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بی آر پی کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

برلن (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں میں جاری جی ٹوئینٹی سمٹ کے دوران ایک احتجاجی مظاہرے کیا گیا اس سمٹ میں امریکہ، روس، فرانس سمیت کئی عالمی طاقتور ممالک کے سربراہانِ مملکت شریک تھے احتجاجی مظاہرے میں سو زائد پارٹی کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی اور پاکستان اور چین کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران بی آر پی جرمنی کے صدر جواد محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج بلوچستان میں پچھلے 70 سالوں سے مسلسل سنگین انسانی حقوق کی پامالیاں کررہے ہیں مگر نام نہاد پاک چائنہ راہداری کے بعد بلوچستان میں ریاستی افواج کی جانب سے خونریزی میں انتہا حد تک تیزی آئی ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان میں شدد لائی جارہی ہے نام نہار راہداری کے آس پاس ہزاروں لوگوں کو پاکستانی آرمی نے بندوق کی زور پر علاقہ بدر ہونے پر مجبور کردیا ہے جواد بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں بلوچ قوم کی طرف سے اور پارٹی قائد نواب براہمدغ بگٹی کی ہدایت پر سمٹ میں شریک تمام ممالک کے سربراہان اور خاص کر امریکی صدر جناب ڈونلڈٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائے جو کہ بلوچستان میں جنگی جرائم کا اتکاب کرہی ہے اور بلوچ قوم کی نسل کشی میں چائنہ بھی مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ برابر شریک ہیں جواد بلوچ نے بی این ایم جرمن چیپٹر سمیت احتجاج میں شریک تمام سنگتوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز