شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبی آ ر اےنے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی آ ر اےنے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سر باز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہاکہ بلوچ سر مچاروں نے رات گئے پیر کوہ گیس پلانٹ اور فورسز کے قلعے پر بی ایم بارہ کے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیس پلانٹ اور فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاپیر کوہ ہی میں کنواں نمبر15 کے قریب فورسز کے 2 چوکیوں پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک زخمی ہوئے ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو اور باربوژ میں فورسز کے چوکیوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاجس سے فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی تباہ سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ایک اور کارروائی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے کیشک میں فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی تباہ متعدد اہلکار ہلاک ہوئے اس کے علاوہ بولان کے علاقے گوکورت میں بجلی کے ایک گیارہ ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ساتھ ہی قائم لیویز کے اہلکاروں نے ہمارے سرمچاروں پر فائرنگ کردی جس کی ردعمل میں ہمارے سرمچاروں نے لیویز چوکی پر راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں لیویز کو بھاری نقصان پہنچا لیویز اہلکار گزشتہ کچھ دنوں سے بلوچ تحریک کے خلاف با قا عدہ سرگرم ہوگئے ہیں جن کو ایک بار پھر سے تنبیہ کرتے ہیں وگرنہ ان کے ساتھ بھی فورسز کی طرح برتا ؤکیا جائے گا کیچ کے علاقے دشت میں درچکو چیک پوسٹ پر گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز