پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد آواران زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

بی ایس او آزاد آواران زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد آواران زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہوا ۔جس کے مہمان خاص مرکزی جونیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر سلیمان بلوچ تھے ۔ اجلاس میں مرکزی سرکلر، زونل کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور،تنقیدی نشست، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیرِ بحث رہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری قومی تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے نام نہاد پارلیمانی عناصرہر سطح پر منظم انداز میں ریاست کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،لالچ و مراعات کی خاطر اپنے آقاؤں کی پالیسیوں کو آگے لے جاتے ہوئے دشمن کے صفحوں میں شامل ہوکر بلوچ عوام پرظلم و بربریت کی تاریخ رقم کرتے ہوئے تحریک آزادی کے خلاف منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچ قومی تحریک آزادی انتھک جدوجہد کی بدولت منزل کی جانب گامزن ہوتے ہوئے قابض کو خواس باختگی کا شکار بنا چکی ہے، جس کا سہرہ بلوچ شہداء، بلوچ اسیران ، بلوچ سیاسی کارکنوں اوربلوچ عوام کے سر پر جاتا ہے کیونکہ انہی قوتوں نے قبضہ گیریت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اپنی زاتی آسائش و مفادات کو قربان کرکے قومی آزادی اور قومی بقاء کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور آزد بلوچستان ، آزاد سماج اور قومی خوشحالی کی منزل کو سر کرنے کیلئے آج مصروفِ عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک آزادی کو زیر کرنے کیلئے ہر طرح کی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے تاکہ قومی تحریک آزادی کی چہرے کو مسخ کرکے بلوچ سماج کو متحرک رکھنے والے اداروں کو ختم کرسکے ۔جس کیلئے بلوچستان بھر میں بڑے پیمانے پر مذہبی شدت پسندوں کو تحفظ فراہم کرکے بلوچستان میں پھیلا چکی ہے تاکہ یہاں پر امن سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرکے اپنی نوآبادیاتی تسلسل کو انہی نان اسٹیٹ ایکٹرز کی معاونت سے برقرار رکھا جاسکے۔ڈاکٹر سلیمان بلوچ نے کہا کہ آج سیاسی کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ریاستی عزائم کا ادراک رکھتے ہوئے بلوچ عوام کو سیاسی و شعور ی طور پر متحرک کریں بصورت دیگر ریاستی آلہ کار موقع پا کر بلوچستان میں اسی طرح پھیلتے ہوئے قومی تحریک کے سامنے ایک بہت بڑے چیلنج کے طور پر آئیں گے ۔آج قابض کو نکال باہر کرنے کیلئے ہمیں بلوچ عوام کو ہر سطح پر منظم کرکے فکرِ آزادی کی آبیاری کرنے چاہیئے ۔انہوں نے کہا قابض کھبی یہ نہیں چاہتا کہ اسکی مقبوضہ علاقوں میں انکی مفادات کو نقصان پہنچے ،اس لئے وہ اپنی مشینری کے تمام پرزوں کو بلوچستان میں قومی تحریک کے خلاف انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلا چکا ہے۔اجلاس میں تما م ایجنڈوں پر بحث مباحثہ کے بعد تنظیم کو فعال کرنے کیلئے متعدد فیصلے لئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز