شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد بالگتر زون کا جنرل باڑی اجلاس منعقد ہوا

بی ایس او آزاد بالگتر زون کا جنرل باڑی اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد بالگتر زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل سینئر نا ئب صدر و مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن کے منعقد ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ بی ایس او آزاد بلوچ قوم کا وہ واحد ادارہ ہے جس نے سب سے پہلے بحیثیت ایک طلبا تنظیم ریاستی قبضہ سمیت تمام ریاستی پیدا کردہ سماجی برائیاں پھیلانے والوں کے خلاف بلوچ عوام میں آگاہی پیدا کیاہے ریاست اور اسکی باجگزاروں کا بی ایس او آزاد کے خلاف کئی مشکلات پیدا کرنے اور جد وجہد کے سامنے رکاوٹ بن کر ہماری کئی لیڈراں سمیت ورکروں کی شہادت اور لاپتہ کرنے کے باوجود آج تک بی ایس او اپنی قومی مقصد کی پایہ تکمیل تک پہنچنے کیلئے عوام میں موجود ہوکرقومی ترقی و خوشحالی کے متعلق آگاہی پھیلارہی ہے بی ایس او آزاد کی تعلیم و تر بیت کے بد ولت آج ہر گھر میں بلو چ جد وجہد اور بلوچ شہید دوں کی قربانی کو اپنے مشعل راہ بنا یا گیا ہے آج وہی بلوچ اور انسانیت کے دشمن نو جو انو ں کی زندگی پر کھیل کر منشیا ت کی عادی بنا رہے تھے انکی یہ عمل انسانیت دشمن ہے ہمیں اپنے قوم کی مستقبل کے با رے میں قوم میں شعور و آ گا ہی کے پروگرام کو تیز کر نا ہے آئند ہ بلوچ بچے منشیات جیسے سماجی برائیوں سے دور ہو کر علم و آگاہی کے راستے کو اپنانا ہو گا ریاستی ظلم و جبر و استحصال کے خلاف آواز اٹھا نا ہما ری قو می اور انسانی فر ض ہے جس طر ح پا کستان کی جبربلو چستان میں تما م انسا نی حقوق کو پا ؤ ں تلے روند رہے ہیں اس عمل میں نیشنل پا رٹی اور ڈاکٹر مالک قومی تحر یک آزادی کو کوونٹر کر نے کیلئے بلو چ تعلیم یا فتہ نو جواجوں کو اُٹھا نے پر بر اہ راست ملوث ہیں اس وقت ڈاکٹر مالک کو آئی ایس آئی طر ف سے یہ ذمہ داریا ں اس لئے دیا گیا ہیں تاکہ بلو چ تحر یک آزادی کو کو ونٹر کر سکیں اور اس کو نیشنل پا رٹی اس عمل کو اچھی طر ح نبھا رہا ہے،بی ایس او آزاد نے عوام میں تعلیم و تربیت کی اہمیت اور ضرورت سمیت قومی غلامی کے متعلق شعور پیدا کی ہے اور آج یہاں بچے منشیات جیسے لعنت کے عادی ہونے کے بجائے علم و شعور کیساتھ تحریک آزادی میں کردار ادا کر رہے ہیں بی ایس او آزاد یہی سمجھتی ہے کہ تمام مسائل کے حل علم و شعور سے نکالا جاتاہے اور اس کیلئے ہمیں سخت سے سخت محنت کرکے سیاسی تربیتی پرگرام کرنا چاہیے پھر جاکر ہم عوام میں قومی ریاست کی بحالی کا مضبوط سوچ پیدا کرسکتے ہیں۔اسی طرح بی ایس او کی تین روزہ ہڑتال کی مرکزی کال بھی آگائی مہم کا حصہ ہے ہم تما م بلو چستان کے لو گو ں سے اپیل کر تے ہیں وہ بی ایس او کی 11تا 13نو مبر کی چیر مین زاہد بلو چ چیر مین ذاکر مجید ڈاکٹر دین محمد سمیت تما م اسیر ان کی عد م با زیا بی اور اقو ام متحد ہ کی خامو شی اور اُس کو متو جہ کر نے کیلئے عام ہڑتال کی جائے گی اُسے کامیا بی سے ہمکنا ر کریں اور اپنی سب کچھ قربان کرکے آذادی و قومی ترقی کیلئے قربان ہونے والے بلوچ شہداء کو مرکزی کال کے مطابق یاد کرنے اور انکے فکر اور نظریے کو پھیلانے کیلئے پروگرام منعقد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز