پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد جھاؤزون کے جنرل باڈی اجلاس منعقد

بی ایس او آزاد جھاؤزون کے جنرل باڈی اجلاس منعقد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد جھاؤزون کے جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائز مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے اجلاس میں مرکزی سرکُلر سیاسی صورتحال تنظیمی امور اور تنقید ی نشست آئندہ لائحد عمل زیر بحث ہوئے اجلاس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او آزاد ایک قومی طلبا تنظیم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے ساتھ بلوچ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کررہی ہے۔آج ہم بھی اس مقدس تنظیم کے ذریعے انقلابی تعلیم سے روشناس ہورہے ہیں۔ بی ایس او آزاد بلوچ قوم کی وہ ادارہ ہے جہاں سے نوجوان تعلیم و تربیت پاکر قومی تحریک آزادی کیلئے کامیاب سیا سی ورکر کے حیثیت سے کام کررہے ہیں علم و شعور سے لیس اور باعمل کا رکناں کوریاست پاکستان اپنے لیے انتہا ئی خطرناک سمجھتی ہے ۔جس طر ح بی ایس او کے لیڈر مرکزی سیکریٹری جنرل شے مر یدبلوچ ، اکر ام بلو چ شکور بلوچ کو شہید اور چیئرمین زاہد بلوچ سابقہ چیئرمین زاکر مجید سمیع بلوچ سمیت کئی کارکن کو اغواکرکے اپنی اذیت گا ہوں میں بند کردے ہیں۔ مگر بی ایس او آ زاد کے مضبوط کا رکن آج بھی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہیں پا کستان اور اُ س کے درپر دہ قوتیں بی ایس او کی خلاف ہر طرح کے زہریلی پروپیگنڈے کررہے ہیں مگربی ایس او کی تعلیم و تربیت کے مقابلے میں ناکامی ہر وقت انکا مقدر بن رہی ہے ۔ بی ایس او آزاد شہید وں با ہمت اسیر لیڈر زاہد بلو چ ذاکر مجید اور شہید رضا جہا نگیر ، شہید شکور ،شہید اکرام جا ن شہید کمبر چاکر حمید شہید ،مجید شہید کا تنظیم ہے انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کے وسائلوں کے مالک بلوچ قوم ہے لیکن غلامی کے سبب جنہیں پاکستان اپنے مفاد کیلئے سستے دامون میں بیج رہے ہیں ۔اور وسائل کی سوداگری کیلئے نام نہا د آئی ایس آئی کے بنایا ہوئے وزیر اعلی ڈاکٹر مالک حکومت و نام نہا د ریاستی قوم پر ستوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ان کو استعمال کرکے دنیا کو گمراہ کر نے کیلئے اور بلوچ کے ساتھ ہونے کا جھوٹی جواز فراہم کررہی ہے ۔ صرف بلوچ وسائلوں کولو ٹنے کیلئے نہیں بلکہ ڈاکٹر مالک کی مدد سے بلوچ فرزندوں کو اٹھاکر غائب کرنا پھرانکی مسخ شدہ لاشوں کی پھینکنے کی عمل کو تیز کردی گئی ہے اور بلوچستان میں اپنی پیدا کردہ مذہبی شدت پسندوں سے فرقہ واریت کو بھی ہوادی جارہی ہے تاکہ بلوچ قوم کے قوت کو منتشر کرے۔اس کیلئے بہت سارے مذہبی تنظیموں کو فنڈنگ کرکے بلوچ قومی تحریک آزادی کو کو ونٹر کر نے کو شش کی جارہی ہے ۔ ہم دنیا کی تمام ممالک اور انسان دوستوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ پاکستان جیسے مذہبی دہشت گرد ملک پر پابندی لگاکر اس کے خلاف کاروائی کریں۔کیونکہ یہ مذہبی
دہشت گردی کی پیداوار ملک ہے ۔جو مذہب کے نام پر بلوچوں کی سرزمین پردھوکے اور طاقت سے قابض ہوگیا۔ اسی طرح بی ایس او آزاد کی بلوچ اسیران کی بازیابی کیلئے 11 تا13 نومبر کے مرکزی کال کی مکمل تیاری کے ساتھ یہاں عام ہڑتال ہوگا اور 13نومبر کو بی ایس او آزاد کی مرکزی کال پرہرسال کی طرح اس سال شہدائے بلو چستان کو خراج عقید ت پیش کر نے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز