جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد شہید حمید زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت...

بی ایس او آزاد شہید حمید زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد شہید حمید زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے ممبر نادل بلوچ جبکہ اعزازی مہمان الطاف بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکولر،زونل کاکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورتحال،تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بی ایس او ہمیشہ سے بلوچ نوجوانوں کو سیاسی تعلیم دے کر انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کرتی چلی آرہی ہے۔ بلوچ نوجوان سیاسی حوالے سے باشعور ہونے کی صورت میں اپنی آزادی و برابری کے لئے جدوجہد کریں گے اسی خطرے کے پیش نظر قابض ریاست نے ہمیشہ سے نوجوانوں کی قوت کو تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل و دوسری پارلیمانی پارٹیوں کے ذریعے ریاست بی ایس او کو تقسیم کرتی تھی، اب بلوچ معاشرے میں ان کی کوئی حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی ادارے ایک منصوبے کے تحت تنظیم کے خلاف پروپگنڈوں، و طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں تاکہ تنظیم کو کمزور کے بلوچ نوجوانوں کو سیاست سے دور رکھا جا سکے۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس او آزاد آج تمام تر سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سیاسی حوالے سے اپنا جدوجہد کررہی ہے، بلوچ نوجوانوں کو سیاسی تعلیم دے کر انہیں قومی تحریک کا حصہ بنا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاستی ادارے تنظیم کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے ہمیں اس بات سے آگاہ رہنا ہوگا کہ قومی آزادی جیسے عظیم مقاصد کے لئے انتھک جدوجہد اور محنت در کار ہوتی ہے۔ بی ایس او آزاد اپنے کارکنان کی تربیت اس بنیاد پر کررہی ہے کہ وہ آنے والی مشکلات سے مایوس ہونے کے بجائے ان مشکلات کا مقابلہ کرکے تنظیم و تحریک کی رہنمائی کریں۔ طاقت ور قابضین قومی تحریک کو کاؤنٹر کرنے کے لئے انتہائی پیچیدہ حربوں کا بھی سہارا لیں گی، لیکن ان پیچیدہ حربوں کو خود سمجھ کر انہیں بلوچ عوام کے سامنے بے نقا ب کرنا سیاسی کارکنوں کی زمہ داری ہے۔ اگر بلوچ نوجوان سیاسی و انقلابی تعلیمات سے لیس ہو کر اس جدوجہد کا حصہ بن جائیں تو دنیا کی ایسی کوئی طاقت نہیں کہ وہ باشعور و پختہ ذہن کے مالک نوجوانوں کے راستے کا رکاوٹ بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز