پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد مشکے زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

بی ایس او آزاد مشکے زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد مشکے زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن منعقد ہوا اجلاس میں تنظیمی کارکردگی ، مرکزی سر کلر ، تنقید ی نشیت سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل زیر بحث رہے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج یہا ں کے مصبیت زدہ لوگ تکلیف کی زندگی گز ر رہے ہیں گز شتہ سال قدرتی طو فان زلزلہ مشکے اور گر د نوع ہو ئے تو اس کے بعدپا کستانی فو ج آکر پو رے مشکے کو گیر یے میں لے کر فو جی چھا ؤئی تعمیر شروع کی اور لوگو ں اٹھا کر غا ئب کیا رہا ہے اور یہا ں کے تما م اسکو لوں اور کا لج کو فور سز کے اپنے قبضے میں لیا ہے جس نو جو ان طالب علموں کی زند گی تبا ہ ہو رہا ہے اور فو ج زلزلہ ذدہ علا قوں میں مذہبی شد ت پسند ی کی نا کام کو شش میں مصروف ہے کیونکہ وہ یہا ں کے با شعور عوام سے خو فزدہ ہے انہو ں نے کہا کہ اب دنیا کی حالات جس تیزی سے تبدیل ہوتے جارہے ہیں اس سے ہر ایک اپنے معاشی مفادات کو مدنظر رکھ معاہدات و اتحاد کرکے مظلو م قومو ں کی سر زمین پر سرمایہ داری کر نے کی تگ و دو میں ہیں ہر ایک اپنے مفادات کیلئے دوسروں کے حقوق کو سلب کر رہے ہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ اس خطے میں جو زیر بحث ہے وہ نئی نام سے وجو د آنے والا داعش نامی مذہبی شدت پسند تنظیم ہے جسکی خطرات پوری دنیا کو ہے جو بنیاد پرستی اور مذہبی شد ت پسندی کا نظریہ رکھنے والے تنظیم داعش ہے۔ جسے سامنے لا کر لو گو ں میں نئی بے چینی پیدا کر نے کو شش کر رہے ہیں بلو چستان اپنے جغرافیہ اہمیت کی وجہ سے اس وقت ہر طر ح کے مشکلا ت سامنا آرہے ہیں اگر دنیا کی کوئی بھی طاقت ایشیا کی طرف دیکھے گی تو ہم بھی انکے آنکھوں کے سامنے چھپ نہیں سکتیاور بلو چستان ایران اورپاکستانی کے قبضے میں ہے وہ اپنے پیدا کردہ مذہبی شدت پسندوں کو بلو چستان میں لا کر بلو چ فر زندوں کے خلا ف استعما ل کر رہے ہیں لہذا ان سب پر نظر رکھ کر تب جا کہ ہم آگے جاسکتے ہیں بی ایس او آزاد ذمہ دار سیاسی تنظیم ہے ذمہ دار سیاسی کارکن ہونے کی حیثیت سے دنیا کے ہر نشیب و فراز سیا سی اور معاشی حالات پر نظر رکھ کر ہی اپنے سیاسی پالیسیوں کے تحت اپنی تحریک کو آگے لے جانا ہے اور دنیا سے ہم آہنگ ہو کر اپنا جد وجہد کو منزل کی جا نب لے جا ئیں۔قابض پاکستان استحصال و جبر کے ہر وہ حربہ استعمال کرتا آرہا ہے جس سے ان کے مفادات کا دفاع ہوسکے۔اسی طرح داعش کی فرقہ پرستی کی جنونیت کا فائدہ اٹھاکر بلوچستان میں اپنی ہی آئی ایس آئی کے سربرائی میں جعلی تنظیم بنا کر مجاہدیں کے نام پر ہماری ذکری مسلک کے بلو چ فر زندوں پر حملہ کرواکر یہاں مذہبی فرقہ واریت کا ہوا دے رہا ہے۔ان تمام واقعات و حالات ، اپنی جغرافیائی اہمیت و دشمن کے سازشوں کو ہم اس وقت سمجھ کر اور پھران سے مقابلہ کرے ۔جب ہم اپنے آپ کو تربیت کرکے شعوری طور اپنے جد وجہد میں تیز ی لائے گے اور عوام میں سیاسی شعور آگاہی پیدا کریں۔انکے ساتھ ساتھ عالمی اداروں و اقوام عالم کو بھی اپنے اوپر ظلم و بربریت کے متعلق آگاہی دینا ضروری ہے۔لہذا بی ایس او آزاد کے مرکزی تین روزہ شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب کرکے دنیا کو واضح پیغام دیں کہ ہم متحد ہیں اپنی بقاء کی جنگ میں یک ساتھ ہیں اور لاپتہ سیاسی ورکروں کی باحفاظت بازیابی چاہتے ہیں۔ہمیں ان شہدا کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے جنکی قربانیوں سے آج دنیا میں ہما رے جد وجہد نے ایک مقام حاصل کی ہے۔اسی طرح اپنی تنظیم کے مرکزی کال پر ہرسال کی طرح اس سال بھی 13نومبر کو شہدائے بلوچستان دن کے طور ریفرنسز کا انعقاد کرکے اپنے اور عوام میں انکی قربانیوں کا احساس پیداکرنا ہماری قومی فرض بنتی ہے۔ہم دنیا سے بالکل جدا نہیں ہوسکتے ۔ دنیا کے ہر رونما ہونے والی واقعات و حالات کے اثرات ہم بھی پڑھ رہے ہیں انکو سمجھنے اور مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سخت سے سخت محنت کرکے اپنی عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز