جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد کا 13 نومبر کو یوم شہداء منانے کا...

بی ایس او آزاد کا 13 نومبر کو یوم شہداء منانے کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزادکے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری ہونے والے بیاں میں کہا کہ بی ایس او آزاد نے 2010 کو13نومبر کو شہداء بلوچستان کا دن قرار دیاتھا۔اور اس کے بعد ہر سال اس دن کو شہدائے بلو چستان کے نام سے منایا جاتا ہے۔ 13نومبرہمیں اس تاریخی واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب 13نومبر1839 کو انگریزوں نے قلات پر حملہ کیا اور نواب مہراب خان اور اس کے ساتھیوں نے بجائے ہتھیار پھینکنے کے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پیش کی۔ انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور بلوچ سرزمین کے دفاع کرنے کے لئے جان کی قربانی دینے کا جذبہ آنے والی نسلوں کو دیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نواب مہراب خان اور اس کے ساتھیوں کی قربانی کے تسلسل کو آج تک بلوچ قوم نے جاری رکھا ہوا ہے۔ شہید نواب اکبر خان بگٹی ، شہید بالاچ، ڈاکٹرخالد، غلام محمد، شیر محمد ،لالامنیر ،جلیل ریکی ، کمبر چاکر،ثناء سنگت،شفیع بلوچ، رضاجہانگیر سمیت ہزاروں شہداء نے نواب مہراب خان کی طرح دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اور ایک آزاد وطن کے لیے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا۔ یہ عظیم دن ہم سے یہ عہد لیتا ہے کہ بلوچ سرزمین کے لئے قربان ہونے والے ہزاروں شہداء کی قربانی کو ہم نہیں بھولیں گے۔ اور انہوں نے جس مقصد کے لیے قربانی دی ہے ان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر سرزمین بلوچستان کا کوئی بھی فرزند چین سے نہیں بیٹھے گا قربا نی کا سلسلہ کو جا ری رکھتے ہیں ، ترجما ن نے مزید کیا کہ بی ایس او آزاداپنے تمام زون کو ہدایت کرتا ہے کہ 13نومبر یوم شہداء بلوچستان کے حوالے سے زونل سطح پر تعز یاتی ریفرنسزکا انعقاد کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں اور تمام زو ن 11,12,13نو مبر2014کو پوری بلوچستان میں بی ایس او آزادکی اسیر لیڈر چیر مین زاہد بلو چ ، سابقہ چیرمین ذاکر مجید ،ڈاکٹر دین محمد سمیت تما م بلو چ اسیر ان کی عد م با زیا بی کیلئے اور اقوم متحد ہ خا موشی اور اُ س کو متو جہ کرنے کیلئے تین روزہ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گئی ،ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی سطح پر آگائی مہم چلائیں، پمفلٹ اور وال چاکنگ کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز