جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایس او (م)کے کچھ عناصر بلوچ اسٹوڈنٹس پر حملے کر رہی...

بی ایس او (م)کے کچھ عناصر بلوچ اسٹوڈنٹس پر حملے کر رہی ہے۔بی ایس اے سی

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ ایک عرصے سے بی ایس او (م) کے کچھ عناصر ایک خاص منصوبے کے تحت بلوچ اسٹوڈنٹس کےخلاف سازشوں میں مصروف ہے مختلف بہانوں سے اسٹوڈنٹس کے خلاف رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں مذکورہ تنظیم نے کہی بار میڈیا پروپیگنڈہ کا سہارا لیا بلوچ اسٹوڈنٹس کے ہاسٹل کے کمروں پر قبضہ کرنا یا نقل مافیا کی پشت پناہی کرنا سمیت انہوں نے بلیک میلر اور بھتہ مافیا کی ایما پر بلوچ اسٹوڈنٹس اور سیاست کو داغ دار کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے صرف اس لیے خاموشی اختیار کی تاکہ مذکورہ تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس کو آ پس میں دست و گریباں کرنے کی سازش میں کامیاب نہ ہو سکے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے کہی مرتبہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیڈر شپ کو ان کی شر پسندی سے آگاہ کر چکے ہیں کہ مذکورہ گروہ صرف بی این پی کا نام استعمال کر کے اپنے گروہی مفادات نکال رہی ہے جس کی مثال مذکورہ تنظیم کے سابق چیئرمین ہے جس نے اپنے پورے وقت میں بی این پی کا نام استعمال کرکے آج اسی تنظیم کے مخالف گروہ کے ساتھ ہیں اور جو گروہ آج پر بی این پی کا سہرا لے رہی ہے ان کا کردار بھی سب پر واضع ہے ، ترجمان نے کہا کہ پچھلے دو دن مذکورہ گروہ بلوچ اسٹوڈنٹس پر حملے کررہی ہے اور بلوچستان یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو بلوچ اسٹوڈنٹس کے لیے خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اب تک 9طالب علم زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ آج پر بلوچ اسٹوڈنٹس پر فائرنگ کی گئی ہے ترجمان نے کہا کہ ہم بلوچ اسٹوڈنٹس کے وسیع مفاد پر ان تمام سازشوں کو برداشت کر چکے ہیں لیکن جب آج ان کی طرف سے بلوچ اسٹوڈنٹس پر فائرنگ کی گئی تو یہ عمل ناقابل برداشت ہے اس لئے میڈیا کے ذریعے آج بلوچ قوم کو بتا رہے ہیں کہ مذکورہ گروہ بلوچ اسٹوڈنٹس کے تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور دوسری جانب ریاستی ایما پر بلوچ اسٹوڈنٹس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ہم واضع کرتے ہیں کہ اگر کسی بھی بلوچ اسٹوڈنٹس کو نقصان پہنچا تو اسکی پوری ذمہ داری مذکورہ گروہ پر عائد ہو گی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بلوچستان نیشنل پارٹی کو تمام تر صورتحال سے آغا کردیا ہے لہذا ہم نہیں چاہتے کہ مذکورہ تنظیم بی این پی کا سہارا لے کر اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرسکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز