جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف ،بی آر اے نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی...

بی ایل ایف ،بی آر اے نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز تربت سے تمپ جانے والے فورسز کے قافلے پر آسیا آباد کے مقام پر خودکارہتھیاروں اورراکٹوں سے حملہ کر دیا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ایک اور کارروائی تربت سے تمپ فورسز کیلئے راشن لے کر جانیوالی گاڑی کو روک کر راشن قبضے میں لیکر ڈرائیور کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا ترجمان نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فورسز کیلئے راشن نہ لے جائیں بصورت دیگر خود اپنے نقصان کے ذمہ دار ہونگے گزشتہ شب پیرکوہ کے علاقے نال خان تالاب کے مقام پر واقعہ فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی زیک چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیایہ بات انہو ں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز