جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے ایف ڈبلیو او پر حملے کی زمہ داری...

بی ایل ایف نے ایف ڈبلیو او پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں بالگتر اور ہوشاپ کے درمیان آسکانی کے مقام پر عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (FWO ) کے ایک ٹرک اور ویگو گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ایف ڈبلیو او کی ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ، جس سے گاڑی مکمل ناکارہ اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں سے بھرے ٹرک کو گھات لگائے سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ،جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمانے کہاکہ بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز