پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج مشکے کے علاقے میہی میں فورسز پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ۔ ترجمان نے کہا کہ آج ہی مشکے کے علاقے نوکجو میں فورسز قافلے پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ، حملے میں ایک گاڑی تباہ اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ترجمان نے مز ید کہا حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز