جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری...

بی ایل ایف نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی ڈیتھ سکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ہفتہ کی صبح سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ زیر تعمیر سڑک کی معائنہ کیلئے آئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سڑک کا ٹھیکہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کو اُن کی بلوچ کش پالیسیوں کے عوض میں دیا گیا ہے۔ یہ ٹھیکہ عیدو، مہراللہ اور ایک مقامی ٹھیکیدار کو فوجی معاونت کے بدلے میں دیا گیا ہے۔ حملے میں چھ سے زائد ریاستی کارندے ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہاں دونوں اطراف فوجی چوکیاں قائم ہیں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح کارندے سڑک تعمیر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ لیکن بلوچ سرمچار ہر اُس منصوبے پر کام نہیں کرنے دیں گے، جس میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز