جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پہ حملوں کی زمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پہ حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ گیشکور میں ھور کے مقام پر آرمی کے قافلے پر سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔مشکے نوکجو میں ریندک ایف سی چوکی پر حملہ کیا ، جس سے ایک اہلکار ہلاک و ایک زخمی ہوا، فورسز نے سرمچاروں کے حملوں کے بعد سول آبادی پر مارٹر گولے داغے۔جبکہ جمعرات کے روزجھاؤ ایف سی چوکی پر سنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔اور جمعرات کے روز تمپ آسیاآباد پولیس اور ایف سی کے قافلوں پر حملہ کیا،تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔تمپ پولیس پر حملہ ایک وارننگ ہے جو بلوچ ریاستی اداروں سے منسلک ہیں وہ بلوچ قومی آزادی کی جہد میں رکاؤٹ اور سرمچاروں،آزادی پسندوں کی تعاقب سے باز آئیں ،ورنہ حملے شدید ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز